02:57 , 8 نومبر 2025
Watch Live

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث ہر سہولت کار، مددگار اور مجرم کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا، چاہے وہ کوئی بھی ہو اور کہیں بھی ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے اصل چہرے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور جاری انسداد دہشتگردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں انہوں نے بنوں گیریژن میں شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت اور سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت کی۔

فیلڈ مارشل نے بنوں میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور "فتنہ الخوارج” جیسے بھارت نواز گروہوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جرات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا۔

آرمی چیف نے خیبرپختونخوا پولیس اور سول اداروں کی استعداد بڑھانے پر زور دیا اور ہدایت دی کہ سرکاری ادارے فوری اقدامات کریں۔ پاک فوج ان اداروں کی تربیت اور صلاحیت میں بہتری کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION